کراچی:فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات،9جاں بحق

 

 

 

کراچی میں بد امنی کی لہر جاری ہے۔ فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں مزیدنو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک میں دہشت گردوں نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا  بھی شامل ہیں۔ میٹروول میں فائرنگ سے اجمل خان جان کی بازی ہارگیا۔ میٹھادر صرافہ بازار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ لیاقت آباد ایف سی ایریا میں فائرنگ سےمقتول آئی بی افسر کے بیٹے اسد رضا سمیت دو افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مقتول آئی بی افسر قمر رضا کے بیٹے اسد رضا کی نماز جنازہ خیر العمل مسجد انچولی سوسائٹی میں ادا کر دی گئی۔ مقتول آئی بی افسر قمر رضا کو بھی ایف سی ایریا میں چند ماہ پہلے قتل کیا گیا تھا۔ بنارس پل کے نیچے فائرنگ سے بھاوانی نامی نوجوان موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔ ملیر اور گزری میں فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ روز فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر سمیت بیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کھارادر، میٹھادر اور پریڈی تھانے کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے کھارادر اور میٹھادر تھانے کے ایس ایچ اوز کی عدم موجودگی پران کو معطل کردیا۔ وزیراعلی سندھ نے پٹرولیم پولیس کم ہونے پر ایڈیشنل آئی جی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کو ایک ہفتے کی مہلت دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو برطرف کردیا جائے گا۔
text

 

 

 

install suchtv android app on google app store