شہرِ قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں نا معلوم کار سوار چار افراد کی لاشیں پھینک کر چلے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سولہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ہلاک ہونے والوں کی شناکت بابر، منور، شاہد اور قادر کے نام سے ہو ئی ہے جن کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ لاشیں پھینکنے والے نا معلم افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔ ایس پی سا ئٹ اکرم ابڑوکا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ دو گروپوں میں تنازع لگتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پُر تشدد واقعات میں بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ممتاز مذہبی اسکالر سید سعید حیدر زیدی بھی شامل ہیں۔ ورثاٗ کے مطابق انکی نماز جنازہ مسجد شاہِ کربلا ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں آج ادا کی جائے گی۔