کراچی، حیدر آباد اورخیر پور میں ڈبل سواری پر پابندی

حکومت سندھ نے کراچی میں امن ا امان کی کی سنگین صورتحال کے پیش نظرموٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی، حیدر آباد  اور خیر پور میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ حکومت سندھ کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ستائیس نومبر تک برقرار رہےگی، جبکہ بزرگ شہری، خواتین، بچے اور صحافی مستثنی ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store