کراچی: بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2012 کاآغاز

 

 

 

 

 

 

 

اسلحہ برائے امن بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار بارہ کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگئی،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نمائش کا افتتاح کیا

بین الاقوامی دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے بجائے برداشت پر یقین رکھتا ہے ، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،خطے کی ترقی کیلئے امن ضروری ہے ، پاکستان اور روس تعلقات کو مزیدفروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،ایشیاء معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہاہے ،درپیش چیلنجز ہمارے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، پاکستان بھارت تعلقات صحیح سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ترقی کا نیا باب ہے،آئیڈیاز دوہزار بارہ نمائش میں چھپن ممالک کی ایک سو پینتیس غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں سمیت چوہتر پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش میں غیر ملکی سفارتکاروں اور خصوصی نمائندوں سمیت  چوبیس ممالک کی اعلیٰ ترین شخصیات پاکستان آئی ہیں۔ یہ بین الاقوامی دفاعی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔اِس دفاعی نمائش کا انعقاد سال دو ہزارآٹھ میں کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نمائش کے پیش نظر شارع فیصل اور یونیورسٹی روڈ سمیت کئی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

 

 

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store