کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ور تین زخمی ہوئے۔
کیماڑی میں تھانہ جیکسن کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔رات گئے لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران تین بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں بارہ سالہ نبیل دم توڑ گیا ،زخمیوں میں دس سالہ ملک اور چودہ سالہ ارشد بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے کے الزام میں چھہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈیفنس فیز چھ میں ریسٹورینٹ میں ساتھی سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، ناظم آباد انکوئری آفس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،گولی مار چورنگی کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔