کراچی پولیس نے پیرول پر رہا ہوکرروپوش ہونے والےپینتیس ملزموں کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی کیونکہ ملزم ریکارڈ میں موجود ایڈریس پر موجود نہیں
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سندھ کی مختلف جیلوں سے پینتس افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا۔ پیرول پر رہائی کے بعد غائب ہونے والے افراد کے خلاف قتل ، اقدام قتل اورہنگامہ آرائی سمیت متعدد مقدمات زیر سماعت تھے لیکن دو ہزاز پانچ کے بعد سے یہ افراد لاپتہ ہیں۔ سند ھ حکومت اس سلسلے میں کافی تذبدب کا شکار نظر آرہی ہے کیونکہ مذکورہ افراد کی تلاش ایک مشکل مرحلہ ہے ۔یہ تمام لوگ یا ان میں سے کچھ افراد بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ایسی صورت میں ان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے پڑے گا۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست کے مطابق پینتس افراد کو جولائی دوہزار تین سے نومبر دو ہزار تین کے درمیان مختلف اوقات میں پیرول پر کیا گیا لیکن انتیس دسمبر دو ہزار پانچ کے بعد سے ان تمام افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں