کراچی: گذری تھانے کی حدودمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ اقوام متحدہ کا ایک اہلکار زخمی

 

 

 

کراچی میں گذری تھانے کی حدودمیں اقوام متحدہ کے اہلکاروں سے لوٹ مار کی کوشش کت دوران  مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔

ڈی ایس پی ضمیرعباس کے مطابق گذری تھانے کی حدود میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر سوار عملے کو لوٹ مار کرنے کے لئے جب روکا گیا تو اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے گاڑی روکنے کے بجائے ڈکیتوں کو گاڑی ماردی۔ مزحمت کرنے پر گاڑی چلانے والے اہلکار کو ڈکیتوں نے گولی ماری جو اس کے بازو کے قریب لگی۔ زخمی اہلکار کو قریب ہی نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کر وا دیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے

 

 

 

install suchtv android app on google app store