حیدر آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جلیل الرحمان سپرد خاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق سٹی ناظم حیدر آباد جلیل الرحمان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ واقعے کے سوگ میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں

ایم کیو ایم سیکٹر بی کے جوائنٹ انچارج اور سابق تعلقہ سٹی ناظم جلیل الرحمان گزشتہ شب میمن اسپتال کے قریب چائے کے ہوٹل میں موجود تھے کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جلیل الرحمان کے سینے میں چار گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کارکن شدید زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب صدر بازار میں کینٹ تھانے کے نزدیک مو ٹر سائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو بھائی مرتضیٰ اور حاتم جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بھائیوں کو آج  صبح سویرے صدر کے علاقے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سائٹ ایریا کے گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واقعے کے سوگ میں حیدر آباد میں بوہریوں کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

install suchtv android app on google app store