محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ: زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایہ لینے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لینے کی ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کردیں۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں سے زائد کرایہ اس لیے لے رہے ہیں کہ اُنہیں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی طرف سے کرایہ لسٹ فراہم نہیں کی گئی، دوسری طرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی سیکریٹری علی نواز پہنور نے بتایا کہ محکمہ نے گزشتہ روز ہی کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کو نوٹی فکیشن سمیت کرایہ فہرستیں بھی جاری کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرکراچی کو ان ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردیں جو مسافروں سے زائد کرایہ اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store