کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں9 افراد جاں بحق

کراچی امن کو ترس گیا ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں فائرنگ کر کے اسلم خان نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ نشتر روڈ پر فائرنگ کر کے فیصل ملک عرف لنگڑا کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے تھا۔ ملیر کے علاقے جعفر طیار میں فائرنگ کر کے سعید عرف ماڑا کو قتل کردیا گیا۔ ناظم آباد میں گولیمار چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے شاہد نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے محمد رضا جاں بحق ہو گیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ میوہ شاہ قبرستان سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل اردو بازار سے متصل ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store