کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے عام شہری نکلے

کراچی کے علاقے شارع نورجہاں میں مبینہ پولیس مقابلے کا پول کھل گیا، مرنے والے دونوں افراد عام شہری نکلےجبکہ  پولیس نے اعتراف بھی  کرلیا۔ ایس ایچ اوراجہ طارق افضل کو کو معطل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں فائرنگ سے دو نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا تھا مگر دونوں نوجوان ڈاکو نہیں، عام شہری نکلے۔ مبینہ پولیس مقابلے کا پول اس وقت کھلا جب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین  نے عباسی شہید ہسپتال میں شدید احتجاج کیا ۔ بعد میں لواحقین لاشیں اٹھا کر شارع نورجہاں تھانے پہنچ گئے جہاں مشتعل افراد نے  پولیس وین کے شیشے توڑ دیے۔ احتجاج کے بعد پولیس نے اپنا موقف بدلا اور کہا کہ دونوں مقتولین ڈاکو نہیں  قصائی تھے، بقر عید کی قربانی کے پیسے لینے گئے تھے جہاں  مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرڈلا۔لاشوں کیساتھ اسلحہ بھی ملا تھا، دھوکا ہوا کہ دونوں مقابلے میں مارے گئے۔ ملزمان دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ مقتولین کی شناخت عدنان اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتولین کے دوست آصف کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store