شہرقائد : ٹارگٹ کلنگ میں مزید 4 افراد جاں بحق

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہوگئے

گولیمار چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،جو دوران علاج چل بسا۔ اردو بازار سے متصل ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص چل بسا،مقتول کی شناخت اٹھائیس سالہ محمد رضا کے نام سے ہوئی ،جبکہ منگھوپیر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔

 

install suchtv android app on google app store