کراچی بدامنی کیس،پولیس نے ٹارگٹ کلنگ بارے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

کراچی امن و امان کیس کی سماعت جاری ،پولیس نے ٹارگٹ کلنگ بارے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،جسٹس خلجی عارف حسین نے سوال کیا کہ غریب آدمی کے قتل کو آپ سنگین جرم نہیں سمجھتے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںجسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس محمد اخترسعید پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔جسٹس سرمد جلال عثمانی نے سماعت کے دوران کہا کہ کراچی میں اب تک اپلائیڈ فوررجسٹریشن گاڑیاں چل رہی ہیں۔ جسٹس امیر ہانی نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیاغیررجسٹرڈگاڑیاں روکنے کیلئے کوئی قانون نہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ قانون کے مطابق ایسی گاڑیوں کا صرف جرمانہ کیا جاسکتاہے، ایکسائزوالے کہتے ہیں جو ہمارے پاس آئے گارجسٹرڈ کردینگے۔

install suchtv android app on google app store