کراچی امن وامان کیس: سپریم کورٹ آج دوبارہ سماعت شروع کرے گا

کراچی امن وامان کیس کی سماعت سپریم کورٹ آج دوبارہ شروع کرےگی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پےرول پررہاہونےوالے ملزمان کی فہرست پیش کریں گے۔

عدالت عظمٰی نے محکمہ داخلہ کو کراچی میں  انیس سو پچیاسی کے بشریٰ زیدی کیس کے بعد بدامنی کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹس بھی پیش کرنے کو کہاہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پے رول پر رہا کرنے پر برہمی کااظہار کیا اور کراچی میں مقیم غیرملکیوں سے متعلق حکومتی پالیسی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نےسندھ ہائیکورٹ کےسرکاری اراضی سے متعلق دو ہزار پانچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پرچیف سیکریٹری کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store