گورنر سندھ سے کے سی سی آئی کے وفد کی ملاقات، ہڑتال 30 نومبر تک موٴخر

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کے بعد دس نومبر کی ہڑتال موٴخر کردی۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ مطالبات پورا کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ دیا ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، انڈسٹریل زونز اور سائٹ میں مانیٹرنگ نظام بنایا جائے، زیادہ مسائل اولڈ سٹی ایریا میں ہیں۔ اس موقع پر سندھ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے تاہم کچھ میں تھوری تاخیر ہوسکتی ہے،  اولڈ سٹی ایریا میں پانچ سو اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے دس نومبر کو کی جانیوالی ہڑتال تیس نومبر تک مئوخر کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store