کراچی:کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں 30گھنٹے لگ گئے

کراچی میں گلبائی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تیس گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے تاہم فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے بعض حصوں میں کیمیکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ برقرار ہے۔

کراچی سائٹ کے علاقے گلبائی میں واقع کیمیکل فیکٹری میٹا ٹیکس میں ہولناک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس نے پوری فیکٹری کو جلا کر خاکستر کردیا ہے۔فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے شہر بھر کی فائربریگیڈاستعمال کی جارہی تھیں،کیمیکل کے باعث فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں شدید دشواریوں کا سامنا رہا ، آگ نے عمارت کو بری طرح متاثر کیا اور وہ اب کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے، جبکہ عمارت کے گرنے کے خدشے کے باعث اب امدادی کارروائی بھی روک دی گئی تھیں، چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے اس لئے امدادی کارروائی روک دی گئی تھیں،فیکٹری بڑی ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں موثر ثابت نہ ہوسکیں اورپوری عمارت جل کرخاکستر ہوگئی ۔ادھر فیکٹری مالک خالد قاسم کا کہنا ہے کہ یہ آگ بہت محدود جگہ پر لگی تھی اگر اس پر اسی وقت موثر انداز میں قابو پالیا جاتا تو صورتحال اتنی مخدوش نہ ہوتی اور فیکٹری بچائی جاسکتی تھی۔

install suchtv android app on google app store