کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا 60 فیصد حصہ گر گیا

کراچی سائٹ میں گلبائی کے قریب فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ پر گیارہ  گھنٹوں سے زائد گزرنے پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جبکہ آگ نے قریب کی دومزیدعمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

سائٹ ایریا کے علاقے گل بائی میں کیمیکل فیکٹری میٹا ٹیکس میں رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی ،فائر بریگیڈ نے اس کو تیسرے درجے کی آگ قرار دینے کے بعد شہر بھر سے فائر ٹینڈرطلب کر لیے گئے۔ پاکستان ایئر فورس اور کراچی پورٹ کی امدادی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔ تین گھنٹے تک پندرہ سے زائد فائر ٹینڈر دو اسنارکل اوردو باوزر آگ بجھانے میں مصروف رہے تاہم آگ پھیلتی گئی اور اس نے پوری پانچ منزلہ عمار ت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید آگ کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس کے بعد فائربریگیڈ سمیت دیگر امدادی ٹیموں کو دور ہٹا لیا گیا ہے۔ فیکٹری میں موجود کیمیکل میں آگ لگنے کے باعث وقفے وقفے سے دھماکے ہورہے ہیں جبکہ عمارت کے کئی حصے گرگئے ہیں۔ کیمیکل کے باعث فیکٹری میں وقفے وقفے سے دھماکوں ہورہے ہیں جبکہ پانچ منزلہ فیکٹری کی عمارت کے کئی حصے گرچکے ہیں،فیکٹری سے اٹھتا دھواں دور تک پھیل گیا،کئی کلومیٹر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ فیکٹری میں وقفے وقفے سے دھماکے جاری ہیں،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں بڑی مقدار میں آتش گیرکیمیکل موجود ہے۔پانی سے آگ بجھانے کی کوشش ترک دی گئیں اور اب آگ کے خود بخود بجھنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔فیکٹری سے اُٹھنے والے دھواں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جاسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store