وزیراعلیٰ پنجاب: عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں دیکھ سکتا

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ عوام کی تکلیف اُن کی تکلیف ہے.

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بس کمپنیوں کی جانب سے کم تعداد میں موبائل ورکشاپس قائم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ بس کمپنیوں کو موبائل ورکشاپس کی تعداد میں اضافے کا پابند کیا جائے اوربسوں کے پارٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ موبائل ورکشاپس اور آٹو پارٹس کی عدم فراہمی کے حوالے سے کوئی جواز قابل قبول نہیں ہو گا۔

install suchtv android app on google app store