ڈیرہ غازیخان سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بچےاوربڑے گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے۔
ڈیرہ غازیخان کے ریلوے اسٹیشن پر سیلاب متاثرین کے لیے لگائے جانے والی خیمہ بستی میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھیل گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ خیمہ بستی میں صاف پانی مہیا نہیں اور نہ ہی میڈیکل کیمپ موجود ہے جس کی وجہ سے گیسٹرو بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خیمہ بستی میں میڈیکل کیمپ اورصاف پانی فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جایئں تاکہ پھیلنے والی گیسٹرو کی اس وباء کو روکا جاسکے۔