صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ راجہ ریاض کے بیانات انتخابی دنگل سے بھاگنے کی ابتداء ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اُنیس سو نوے میں نہیں بنی تھی تاہم آئی جے آئی کے آدھے سے زیادہ عہدیدار اس وقت حکومت میں بیٹھے ہیں، اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں نواز شریف کا ذکر تک نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے سوال کیا کہ اصغر خان کیس میں جن شخصیات کیخلاف فیصلہ ہوا ان کیخلاف کارروائی کب ہو گی۔