نور جہان کے گانے اونچی آواز میں سننے پر شہری گرفتار

بیب آباد میں ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے اونچی آواز میں سننے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا فائل فوٹو بیب آباد میں ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے اونچی آواز میں سننے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے اونچی آواز میں سننے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایمپلی فائر اور اسپیکر قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہری کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا، جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store