تاندلیانوالہ میں طوفانی بگولے سے تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی

تاندلیانوالہ میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی فائل فوٹو تاندلیانوالہ میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی

تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق بگولے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

اس کی زد میں آکر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ سولر پلیٹس بھی تباہ ہو گئیں۔

مکانات بری طرح متاثر ہوئے، متعدد مویشی زخمی اور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو کر اسپتال منتقل کر دی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ بگولہ انتہائی خوفناک تھا جو اچانک بستی پر آیا اور بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بنا۔

install suchtv android app on google app store