نواز شریف کا وزیر اعظم کو فون ،حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کومسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نےحج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور وزیر اعظم کو ححج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی انہوں نے وزیر اعظم کو وطن واپسی پر خوش آمدید بھی کہا۔ وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

install suchtv android app on google app store