لاہورہائیکورٹ میں صدر زرداری کےخلاف ایک اور توہین عدالت کی کاروائی کےلیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل شمائل خان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ اصغر خان فیصلے کے بعد صدر زرداری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے اورکسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر سکتے لیکن فیصلے کے چند روز بعد صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں منظور وٹوکوبلا کر پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر مقرر کیا ۔ صدر کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے لہذا عدالت صدرآصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔