وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے بونس کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین و افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کو سات روز کی اضافی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔