کراچی : نماز عید پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی میں عید الاضحی کے موقع پرتین ہزار سے زائد عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے

آئی جی سندھ فیاض لغاری کے مطابق کراچی میں عیدالاضحی کی نماز کے لیے تین ہزار سے زائد عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، عید کے روز بیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار جس میں رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی شامل ہیں عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، پولیس کے اعلی حکام کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات ہے اور شہر میں داخل ہونےوالی گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے، جبکہ شہر کے متعدد حساس مقامات پر ناکہ بندی کے ذریعے مشکوک افراد کی تلاشی لی جارہی ہے

install suchtv android app on google app store