لاہور سمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس بحال

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے

عیدالاضحی کے موقع دہشت گردی کے خطرے پیش نظر لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔
سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور خیرپور،پنجاب میں لاہور ، راولپنڈی اور ملتان ،خیبر پختونخوا میں پشاور ہنگو، بنوں، لکی مروت، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ٹانک، سوات، اپر دیر، لوئر دیر،بونیر ، شانگلہ، چترال، اور مردان جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، حب ، تربت ،خضدار ، بولان، گوادر، سبی اور مچھ سمیت متعدد اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے ۔

install suchtv android app on google app store