بنوں : زیادہ مزدوری کا لالچ دے کر 25 مزدوروں اغوا کرلیا گیا

بنوں …بنوں سے زیادہ مزدوری کا لالچ دیکر 25 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔

اغوا کاروں نے مزدوروں کو ایک ہزار روپے روزانہ اُجرت کی لالچ دے کر شمالی وزیرستان میں مزدوری کرنے کا کہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ تین روز قبل بنوں کے علاقے بیرون مندان گیٹ پر پیش آیا۔جہاں شمالی وزیرستان سے آنے والی دو گاڑیوں میں سوار افراد نے سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں کو کہا کہ شمالی وزیرستان میں مزدوری کا کام ہے جو بھی وہاں کام کے لئے رضامند ہوگا اسے ایک ہزار روپے روزانہ اُجرت دی جائے گی۔اغوا ہونے والے مزدوروں کے ساتھیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ لالچ دینے پر 25 مزدور اغوا کاروں کے ساتھ جانے پر تیار ہوگئے تھے۔ جبکہ مغویوں کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ مغویوں کی تلاش کے لئے وزیرستان تک گئے تھے لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام نے بھی مزدوروں کے اغوا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store