اے این پی نے طالبان سے بات چیت پرمشروط آمادگی ظاہر کر دی

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹٰی نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مشروط بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اے این پی تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے لیکن اسے حکومتی رٹ مان کر بات چیت کرنا ہو گی۔ اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت اور مذاکرات کا عمل کامیاب نہیں ہوتا تو بھرپور اور فیصلہ کن کاروائی نا گزیر ہے ، اوراس میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ  دفاعی حکمت عملی کی بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ جتنے غیر ملکی پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں ان سب کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا۔ اے این پی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور اداروں کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل بنانے کےلیے بات چیت کرے گی ۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا الیکشن کے التوا کو ملک کے لیے تباہ کن سمجھتے ہیں اور اے این پی کسی صورت الیکشن ملتوی ہونے کی حمایت نہیں کرے گی۔

install suchtv android app on google app store