انتہاپسندوں کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رہے گی، اسفند یار والی

دہشتگردوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں: اسفند یار ولی دہشتگردوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں: اسفند یار ولی

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت الیکشن سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انتہا پسندی کے خلاف پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔۔اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ اے این پی دہشتگردوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں اور کسی صورت انتخابات اورسیاسی عمل سے دستبردارنہیں ہوگی۔
اے این پی کے پارٹی قائد کاکہناتھاکہ انتہاپسند سوچ کسی ایک جماعت کی دشمن نہیں پورے نظام کے خلاف ہے اوراس کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
اسفندیارولی نے کہا کہ بشیر بلور شفیق اورمحبت کرنےوالے انسان تھے۔ اُن کی قربانی رائیگاں نہیں جانےدیں گے۔
انہوں نے بشیربلورکے صاحبزادے ہارون بلورکووزیراعلیٰ کامشیربنانےکااعلان کیا جن کاعہدہ سینئروزیرکےبرابرہوگا۔

install suchtv android app on google app store