دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آگیا: امیر حیدر ہوتی

دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آگیا: امیر حیدر ہوتی دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آگیا: امیر حیدر ہوتی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب دو راستے ہیں،

دہشتگردوں کے لئے میدان کھلا چھوڑ دیں یا ان کا مقابلہ کریں، دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں تو پاکستان کے لئے کیوں نہیں۔

خود کش حملے میں شہید ہونے والے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے لئے خیبر پختو نخوا اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ اُن کی نشست پر سرخ ٹوپی رکھ کر شمعیں جلائی گئیں اور دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ اسمبلی کا اجلاس سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جمہوریت کو مانتے ہیں نہ انسانیت کو۔ ہمارے پاس اب دو راستے ہیں، دہشتگردوں کے لئے میدان کھلا چھوڑ دیں یا ان کا مقابلہ کریں، دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں تو پاکستان کے لئے کیوں نہیں؟۔ دہشتگردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے بعد خطے کے حالات نارمل ہو جائیں گے حالانکہ دہشتگردوں کا مقصد امریکہ کو افغانستان سے نکالنا نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store