سینئر وزیر خیبرپختونخواہ بشیر احمد بلور سپرد خاک ، رسم قل آج ہوگی

سینئر وزیر خیبرپختونخواہ بشیر احمد بلور سپرد خاک سینئر وزیر خیبرپختونخواہ بشیر احمد بلور سپرد خاک

پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے خیبرپختونخواہ کے سینئر صوبائی وزیر اور اے این پی  کے رہنماء بشیر احمد بلور کو سیر پیر حسن مزار سے متصل بیری باغ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قصہ خوانی بازار میں ہونے والے خودکش حملے میں ایس ایچ او سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے ہوئے تھے جس میں بشیر احمد بلور کے پرسنل سیکرٹری نور محمد سمیت اے این پی کے چھ کارکن جاں بحق ہوئے۔ بشیر احمد بلور کا جسد خاکی ان کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم لایا گیا۔جہاں ان کی نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت سید سبط الحسن نے پڑھائی۔بشیر احمد بلور کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔جس کے بعد ان کی میت کو بیری باغ قبرستان پہنچایا گیا جہاں اے این پی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان ،مختلف سیاسی ومذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے پولیس اورسیکورٹی فورسز کے دو ہزار اہلکاروں کے علاوہ اے این پی کے کارکنان نے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ بشیر احمد بلور کی رسم قل آج بلور ہائوس میں ادا کی جائے گی

install suchtv android app on google app store