پشاور: شہید بشیر احمد بلور کی نماز جنازہ ادا

Bashir Biloor Namaz-e-Janaza Bashir Biloor Namaz-e-Janaza

خیبرپختونخواہ کے شہید رہنماء سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی نمازجنازہ میں سیاسی ومذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی بڑی نے شرکت کی

سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کا جسد خاکی ان کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم لائی گئی نماز جنازہ میں اے این پی کے قائد اسفند یارولی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اوراے این پی سندھ کے ارکان سمیت مختلف سیاسی ومذہبی رہنماء شریک تھے جبکہ اے این پی اے کارکنوں سمیت پشاور اورگردونواح سے آئے ہوئے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی نماز جنازہ میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے آنے کے باعث سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے پولیس اورسیکورٹی فورسز کے دو ہزار اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے اس کے علاوہ اے این پی کے کارکنان بھی سیکورٹی کے فرائض اداکررہے تھے ۔

install suchtv android app on google app store