شہید بشیر احمد بلور کے صاحبزادے ہارون بلور کہتے ہیں کہ میرے والد صاف گو انسان تھے، ملک بھر میں سوگ پر صوبائی و وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
پشاور میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہمیشہ سیاست میں سچ کا سہارا لیا۔ وہ ہمیشہ ہمت اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا کرتے تھے۔ ہارون بلور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہارون بلور دبئی سے اپنے والد کی نمازِ جنازہ ادا میں شرکت کیلئے پاکستان پاکستان پہنے ہیں۔ دوسری طرف شہید کے بھائی غلام احمد بلور نے کہا کہ آدھی قمر پہلے ہی ٹوٹی ہوئی تھی باقی اس واقعے سے ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور اس کی جماعت کسی سے ڈرنے والے نہیں۔