پشاور ایئرپورٹ حملہ، نئے انکشافات سامنے آگئے

پشاور ایئرپورٹ حملہ پشاور ایئرپورٹ حملہ

پشاور ایئر پورٹ پر حملے کی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں کے پاس جدید جیکٹیس اور کمانڈو بیگ تھے جبکہ ٹیٹو کے متعلق تین غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر حملے کی تحقیقات میں ہونیوالی پیش رفت کے مطابق دہشت گردوں کے پاس جیکٹس اور کمانڈو بیگ غیر ملکی ساخت کے تھے جن میں پانی رکھنے کا جدید نظام بھی موجود تھا، بیگز میں جدید اسلحہ، کھجوریں، درد ختم کرنے والی ادویات اور انجکشن تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ طویل قبضے کی منصوبہ بندی سے آئے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیٹو کے متعلق تین غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، دہشت گردوں کی تعداد نو تھی جن میں ایک کا کوڈ نام کامران تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ڈی این اے رپورٹ کل تک آجائے گی۔ دوسری جانب پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں اطلاعات پر سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چار مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار دہشت گرد متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے

install suchtv android app on google app store