پشاور: حملہ میں 6 جاں بحق، 46 زخمی، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

پشاور میں ائیر پورٹ اور یونیورسٹی ٹاون پشاور میں ائیر پورٹ اور یونیورسٹی ٹاون

پشاور میں ائیر پورٹ اور یونیورسٹی ٹاون کے قریب نامعلوم سمت سے یکے بعد دیگرے راکٹ حملے ہوئے تاہم حملوں کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ چھیالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

تین راکٹ یونیورسٹی ٹائون جبکہ ایک راکٹ ائر پورٹ فیول ڈپو کے قریب گرا جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور چھیالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا ۔ ائر پورٹ کی حدود میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ جبکہ گھر گھر تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس کو بھی طلب کیا گیا،، حملہ آوروں کا ٹارگٹ ائر پورٹ تھا لیکن فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ائیر پورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حملوں کے بعد پشاور ائرپورٹ کو ہنگامی طورپر بند کر دیا گیا، حملہ آور ائر پورٹ کی پچھلی طرف سے داخل ہوئے ہوئے تھے۔ صوبائی وزیراطلاعت میاں افتخار حسین نے کہا کہ ائیر پورٹ مکل طور پر محفوظ ہے۔ جبکہ فوج نے کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

صدرزرداری نے گورنرخیبرپختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے وزیراعلیٰ امیرحیدر ہوتی سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کی ہیں۔

ترجمان سول ایسو سی ایشن نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ پر حملے کے دوران لاوٴنج میں موجود مسافر محفوظ رہے، جبکہ پشاور آنے والی تمام پروازوں کو اسلام آباد اور لاہور میں اتارلیا گیا، پشاور ایئرپورٹ پر واقعے کے وقت صرف ایک کمرشل طیارہ کھڑا ہے جو محفوظ رہا۔
واقعے کے بعد وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پشاور ایئر بیس پر حملے میں دہشت گردوں نے پورا بیک اپ استعمال کیا، لیکن پاک فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں نے منظم حملہ ناکام بنادیا۔ حملہ آوروں میں کئی خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ حملے میں پشاور ایئر پورٹ اور پاک فضائیہ کے ایئربیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے طویل مدتی انتظامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنا ہوگی، دہشتگردوں کی تعدادفی الحال بتانا ممکن نہیں۔

واقعے کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم راجہ پرویز کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ، پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے ایئرپورٹ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے فورسز کی کارروائی کو قابل تحسین قرار دیا۔

 دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہدف پشاور ایئرپورٹ پر ایئربیس کو تباہ کرنا تھا۔

install suchtv android app on google app store