ڈیرہ اسماعیل خان کے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم کو تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا گیا۔
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ان کی اپنے گھر والوں سے رات نو بجے آخری بار رابطہ ہوا اس کے بعد سے اب تک ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ اور بنوں میں بھی اطلاع کردی گئی ہے اور وہاں بھی ان کی تلاش جاری ہے ۔