چارسدہ میں اے این پی کے جلسہ گاہ کے قریب دھماکا

چارسدہ ميں عوامي نيشنل پارٹي کے جلسہ کے قريب دھماکے ميں تين افراد زخمي ہوگئے۔

اے اين پي کے کارکنان ولي خان اسپورٹس کمپليس پہنچ رہے تھے کہ اتنے ميں سڑک کنارے نصب ريموٹ کنٹرول دھماکا ہوا اور افراتفري مچ گئي۔ دھماکے ميں پوليس اہلکار سميت تين افراد زخمي ہوئے۔ دھماکے کے بعد پوليس ٹيم موقع پر پہنچي اور تفتيش شروع کي۔ اے اين پي رہنما کے مطابق دھماکوں سے انکے حوصلے پست نہيں کيے جاسکتے۔ دھماکے کے باوجود بھي اے اين پي کا جلسہ جاري رہا۔ پوليس نے علاقے ميں مزيد سيکيورٹي سخت کردي ہے۔

install suchtv android app on google app store