بنوں میں تھانہ لکی پر شدت پسندوں کا حملہ ،نو افراد جاں بحق

بنوں میں تھانہ لکی پر شدت پسندوں نے حملہ بنوں میں تھانہ لکی پر شدت پسندوں نے حملہ

بنوں میں تھانہ لکی پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور ایس ایچ اوسمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں شہر سے چودہ کلو میٹر دور تھانہ لکی پر دس سے پندرہ  شدت پسندوں نے صبح سویرے حملہ کردیا، شدت پسندوں نے تھانے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، پہلے پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے گئے جس کے بعد فائرنگ کی گئی، دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ شدت پسندوں نے تھانے پر حملے میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔اس موقع پر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ فائرنگ سے قریبی مسجد سے نکلنے والے چھ نمازی اور تین اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہو ئے، زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ حملے کے دوران چار خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ دو خودکش حملہ آوروں اور دیگر شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store