ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد ویگن میں سوار ہوکر سبزی منڈی جارہے تھے کہ شیخ یوسف اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے ویگن پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔