پشاور: لوگوں کو مردہ گوشت کھلانے کا انکشاف

پشاور میں پولیس تھانے کے سامنے قائم گودام سے لاکھوں مردہ مرغیاں برآمد ہوئی ہیں مردہ مرغیاں پنجاب سے پشاور سپلائی کی جاتی تھیں جبکہ 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے چمکنی میں جی ٹی روڈ کے کنارے گودام پر چھاپہ مارا۔ جہاں دو کنٹینروں میں لاکھوں مردہ مرغیاں پڑی ہوئی تھیں۔ مافیا کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مردہ مرغیاں پنجاب سے لائی جاتی تھیں جو بازاروں ، ہوٹلوں اور شادی بیاہ کی تقاریب کے لئے سپلائی کی جاتی تھیں۔ ڈی سی او پشاور جاوید مروت نے گودام سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش سے معلوم ہو گا کہ گھنائونے کاروبار میں کون کون ملوث ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ غیر قانونی کاروبار تھانہ چمکنی کے عین سامنے ہو رہا تھا ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ مکروہ کاروبار ڈھکا چھپا نہیں تھا اور پولیس کو چائے پانی باقاعدگی سے ملتا تھا۔

install suchtv android app on google app store