پشاور پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر پانچ ہزار کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔
چمکنی کے علاقے میں ایک گودام پر پولیس کے چھاپہ کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں پانچ ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد، اکتیس ہزار میٹر بارودی فیتہ، ریموٹ کنٹرول، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد پکڑا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا سامان خود کش جیکٹس اور بارود سے بھری گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ پولیس نے گودام سیل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔