کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے،نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے،خیبر پختوانخوا مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہوگا

مردان میں محمد خان ہوتی اور انکے ساتھیوں کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ گھروں میں بجلی اور گیس کے بل تو آئے ہیں مگر بجلی اور گیس نہیں آتی،پاکستان کی خدمت کرنی ہے تو سب کو مل کر چلانا ہوگا،ہرایک نے ملک کو اپنی جاگیر سجھ کر لوٹا،عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے نیا پاکستان تعمیر کرینگے،جنرل مشرف نے اکبر بگٹی کو بے دردی سے قتل کیا،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں اس میں بھی ہمارا کردارہے،بھارت کی معیشت ہم سے بہت بہتر ہوگئی،ہمارے ملک میں گیس اور آٹا خریدنے کیلئے قطاریں لگی ہوئی ہیں،حکومت اور اسکے اتحادیوں نے ملک کا یہ حال کر دیا

install suchtv android app on google app store