ھنگو: لیویز اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

ڈی سی او ھنگو طاہر ظفر عباسی نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

ڈی آر او آفس ھنگو میں لیویز فورس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر ظفرعباسی نے کہا کہ ضلع بھر میں جتنی بھی لیویز پیکٹس ہیں ان کی ریپیئرنگ اور اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پروموشن کے حقداروں کی پروموشن کی جائے گی، لیکن ان کا ماضی بے داغ ہونا چاہئے۔ اس موقع پر لیویز کے افسران اور اہلکاروں نے ڈی سی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تاہم ڈ ی سی او نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

install suchtv android app on google app store