احمد زئی قبائل نے محسود قبائل کو پانچ دسمبر تک جنوبی وزیرستان خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا
احمد زئی قبائل نے جرگے میں متفقہ فیصلہ کیا کہ علاقے سے محسود قبائل کو نکال دیا جائے۔ جرگے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر بھی شریک ہوا جو گزشتہ روز ڈرون حملے میں زخمی ہوا تھا- جرگے نے فیصلہ کیا کہ وزیر قبائل محسود قبائل سے تمام تعلقات ختم کر دیں گے، اگر کسی شخص نے محسود قبائل سے تعلق رکھا تو اس پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور اس کا مکان مسمار کر دیا جائے گا۔ جرگے میں احمد زئی وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے نو قبیلوں کے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی۔