گورنرخیبرپختونخوا کی نئی منطق،نظریہ پاکستان میں ترمیم کا مطالبہ

پشاور : گورنر خيبر پختونخوا بيرسٹر مسعود کوثر نے نظريہ پاکستان کو چيلنج کرديا۔ ان کا کہنا ہے کہ ديگر ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی اپنے نظريہ ميں ترميم کرنی چاہئيے۔

پشاور يونی ورسٹی ميں کانفرنس سے خطاب کے دوران بيرسٹر مسعود کوثر کافی جذباتی نظر آئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک تفرقات کے باعث تقسيم ہو چکا ہے۔ پاکستان کا بڑا مسئلہ مذہب ہے۔ انہوں نے نظريہ پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں ليا اور کہا کہ وقت کی مناسبت سے نظريہ پاکستان ميں ترميم کرنی چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store