ن لیگ کی ایم پی اے شازیہ اورنگزیب کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مسلم لیگ نون کی ایم پی اے شازیہ اورنگزیب نے روتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ایم پی اے شازیہ اورنگزیب نے پشاور پریس کلب میں کہا کہ مسلم لیگ نون صرف لیڈروں کی جماعت ہے۔ اس میں کارکنوں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے آنسو بہاتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے ان کی رکنیت ختم نہیں کی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق شازیہ اورنگزیب کو شعبہ خواتین کی بعض عہدیداروں کے تقرر پر اعتراض تھا۔

install suchtv android app on google app store