کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف اکتالیس ویں روزبھی تمام ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے ۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے سولہ اکتوبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کو اغواکرلیاگیاتھاجن کو تاحال بازیاب نہیں کریاجاسکا ہے۔ ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پر آج اکتالیس ویں دن بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ گذشتہ سات روز سے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے ۔ ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جب تک ان کا ساتھی بازیاب نہیں ہوتاوہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے تہتر ڈاکٹر زکی معطلی کےاحکامات جاری کئے گئے ہیں اور انکی تنخواہیں اور مراعات روک دی ہیں