وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کو کلیئر کیوں نہیں کرایا گیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں وزیر داخلہ نے واقعہ کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ روٹ کلیئر کرایا جاتا تو دھماکہ نہ ہوتا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور اس بات کا کھوج لگایا جائے کہ جلوس کے روٹ کو کلیئر کیوں نہیں کیا گیا۔ رحمان ملک کے مطابق دھماکہ سائیکل کی دکان پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے ہوا۔ وزیر داخلہ نے آئی جی خیبر پختونخوا سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔