پشاور میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بار گاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہو کر واپس اپنے مقام پر پہنچے گا
پشاور میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی مجلس سے علامہ احمد حسین نے خطاب کیا۔ مجلس کے بعد جلوس صبح ساڑھے دس بجے برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکانے کالا پہاڑی کے مقام پر نماز ظہرین ادا کی ۔جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس حسینیہ ہال کی جانب رواں دواں ہے ۔ حکومت نے جلوس کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی تعینات ہیں جبکہ فضائی نگرانی کے علاوہ کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔